جہلم میں اختر بھاتو چور گینگ کے 5 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم میں موٹرسائیکل چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اختر بھاتو گینگ کے پانچ کارندے گرفتار کر لئے گئے۔

یہ کارروائی جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے انجام دی، جنہوں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث اختر بھاتو گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

@jhelumupdates Jhelum police ki badi karwai #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

گرفتار ملزمان سے چوری شدہ ڈیڑھ تولہ سونا، ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جس کی کل مالیت چھ لاکھ دس ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو کسی رعایت کی گنجائش نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button