جہلم میں ریلوے روڈ اور سول لائن روڈ پر ون وے کی خلاف ورزیاں معمول بن گئیں

جہلم شہر کے مصروف ترین علاقوں ریلوے روڈ اور سول لائن روڈ پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں۔ ون وے کی خلاف ورزیاں روزمرہ معمول بن چکی ہیں، جن کے باعث ٹریفک حادثات اور لڑائی جھگڑے عام ہو گئے ہیں۔

اندرون شہر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیورز کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرائیورز مقررہ راستے پر جانے کی بجائے شارٹ کٹ لینے اور یوٹرن سے بچنے کے لیے تیز رفتاری سے مخالف سمت میں گاڑی موڑ دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان حادثات میں کئی سادہ لوح شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سڑک پر آئے روز جھگڑے اور ہاتھا پائی کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ ون وے اور رائٹ وے کے درمیان راستہ اختیار کرنے پر اکثر اوقات ڈرائیورز اور دیگر شہریوں کے درمیان مارپیٹ اور تلخ کلامی ہو جاتی ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ پر امن ماحول بھی متاثر ہوتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام کی خاموشی اس صورت حال کو مزید بگاڑ کا شکار بنا رہی ہے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو سے فوری نوٹس لینے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک نظم و ضبط قائم ہو، حادثات میں کمی آئے اور شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button