پنڈدادنخان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی

پنڈدادنخان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پنڈدادنخان للِہ روڈ پر فلو پٹرولیم کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 43 سالہ غلام جیلانی ولد منور حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر للِہ منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں میاں بیوی 20 سالہ علشبہ زوجہ اظہر محمود اور 30 سالہ اظہر محمود ولد محبوب شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے غلام جیلانی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

علاقہ مکینوں نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button