خصوصی افراد کی سنی گئی ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

جہلم: پنجاب حکومت نےخصوصی افرادکیلئے 1ارب روپےکاپیکیج منظورکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی افراد کو وہیل چیئر اور دیگر سپورٹنگ آلات فراہم کرنے کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد کے پیکیج کی منظوری دی ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کو یہ آلات فراہم کرے گا، جن کیلئے ڈیٹا جمع کیا جا رہاہے اور خصوصی افراد کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔
خصوصی افراد کو چلنے پھرنے میں مدد دینے والے آلات، وہیل چیئر، بیساکھیاں سمیت دیگر آلات فراہم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



