جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ایک اور ملزم دھر لیا گیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محسن جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم، طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button