ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا القاسم انسٹیٹیوٹ کا دورہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اور بچوں سے ملاقات کی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گزشتہ روز القاسم انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کے منتظمین اور طلبہ نے پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے معظم فاؤنڈیشن کی جانب سے انسٹیٹیوٹ میں نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس فلٹر پلانٹ کا مقصد طلبہ اور عملے اور عوام الناس کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی جانب سے قرآنِ پاک کے تحفے پیش کیے گے اور پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔

القاسم انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے پھولوں کے گلدستے اورپھول کی پتیوں سے ڈپٹی کمشنر کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کلاس رومز کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ میثم عباس نے بچوں کی ہاتھ سے بنی ہوئی تخلیقات، جیسے ماڈلز، آرٹ ورک اور سائنسی منصوبے بھی دیکھے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے جم ہال اور کچن کا بھی وزٹ کیا، جہاں انہیں سہولیات اور صفائی کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت مند خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کے مواقع کو خوش آئند قرار دیا۔

دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے القاسم انسٹیٹیوٹ کے ملک آصف شریف،، شکیل انصاری، ملک عرفان، زبیر چوہدری، عمر بٹ، چوہدری تاثیر، پروفیسر حسن ملک انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو بہترین تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنے پر مبارکباد دی اور اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button