جہلم کی فیملی کی کار ہیڈ رسول کے قریب نہر میں جا گری، بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

جہلم کی فیملی کی کار ہیڈ رسول کے قریب نہر اپر جہلم میں جا گری، بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے ہیڈ رسول کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار ٹائر پھٹنے سے نہر اپر جہلم میں جا گری جس کے نتیجے میں جہلم کی رہائشی فیملی کی بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھ ماہ کی بچی اور چار خواتین شامل ہیں۔

@jhelumupdates جہلم کی فیملی کی کار ہیڈ رسول کے قریب نہر اپر جہلم میں جا گری #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی ایک قریبی عزیز کی وفات پر رسول گاؤں جا رہی تھی کہ یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق جہلم کے علاقے شمالی محلہ سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت کار میں بچی سمیت چھ خواتین سوار تھیں۔ حادثے میں عشرت بی بی نامی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ بچی سمیت باقی خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چھ ماہ کی عنابیہ خالد، 38 سالہ کار ڈرائیور سمیرا زوجہ ثاقب، 38 سالہ نغمہ ندیم، 20 سالہ عطیہ اور 50 سالہ شاہدہ ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد چار جاں بحق خواتین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ چھ ماہ کی معصوم عنابیہ کی نعش کی تلاش تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button