دینہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

حالیہ کارروائی میں جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم جنید اقبال کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جہلم پولیس ایسے تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پرامن معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button