پنڈدادنخان میں نوجوان ٹرک ڈرائیور نے خودکشی کر لی

پنڈدادنخان میں فیکٹری موڑ دھریالہ جالپ کے قریب نوجوان ٹرک ڈرائیور نے خودکشی کر لی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں فیکٹری موڑ دھریالہ جالپ کے قریب سیمنٹ سے لوڈ ٹرک نمبری E1594 کے ڈرائیور حامد نواز نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ٹرک ڈرائیور کا تعلق شیر پور گاؤں سے ہے، خودکشی کرنے والا ڈرائیور حامد نواز ٹرک کا مالک بھی تھا۔ واقعہ آج صبح 11 بجے قریب پٹرول پمپ پر پیش آیا۔
مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے لیا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پولیس مزید تفتیش شروع کر دی۔



