پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں بھرپور تربیتی مشقیں اور فیلڈ فائرنگ

جہلم: پاک فوج کی آپریشنل تیاریاں ٹلہ رینجز میں جاری ہیں، جہاں سالانہ فیلڈ فائرنگ کی مشقیں بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہیں۔
مختلف یونٹس ان مشقوں میں مشترکہ تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں اور جنگی حکمت عملیوں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت ان مشقوں میں نمایاں طور پر نظر آ رہی ہے۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے ان مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا۔



