جہلم پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم اور اشتہاری ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم اور دھوکہ دہی و نوسر بازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے دھوکہ دہی اور نوسر بازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا، ملزم علی حسن 2022 سے دھوکہ دہی اور نوسر بازی کے مقدمہ میں سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔

اشتہاری ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو سٹی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل کو گرفتار کرلیا، پولیس نے شہری کے بیٹے کو لوہے کے راڈ سے جان سے مارنے کی کوشش کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جہلم پولیس قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button