شہری ڈرائیونگ لائسنس کیلئے رشوت نہ دیں، لائسنس میرٹ پر ملے گا، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی خرم فیاض کا کہنا تھا کہ لائسنس برانچ مکمل طور پر میرٹ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ کسی بھی ٹاؤٹ یا سرکاری اہلکار کو رشوت یا لائسنس کے عوض رقم ہرگز نہ دیں۔ اگر کوئی شخص ایسی کوشش کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو شکایت کریں تاکہ اس کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے لائسنس برانچ رات 12 بجے تک کام کر رہی ہے، چونکہ رش زیادہ ہے اس لیے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ عمل کو شفاف اور سہل بنایا جا سکے۔

اسی موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم نے بھی ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب شہریوں کو موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 42 دن کا طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ شہری فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر قانونی لائسنس حاصل کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا قانونی جرم ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button