پنڈدادنخان میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان گرفتار


پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی زیر قیادت انچارج چوکی دھریالہ اور ٹیم کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد عنایت، ظہیر حسین، احسن رضا، خالد مسعود اور عمر حیات کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد عنایت سے رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن،ظہیر حسین سے رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن،ملزم احسن رضا سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن خالد مسعود سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور ملزم عمر حیات سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



