ضلع جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 بھکاری گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں لیاقت علی، مختیار حسین، جاوید اور مبین شامل ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سڑکوں کو محفوظ اور شہر کو صاف رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button