ڈومیلی میں جعلی سرکاری گاڑی بناکر گھومنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی زیرِ قیادت انچارج چوکی کسیال نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائٹس لگا کر اپنی گاڑی کو سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم فراز احمد کو گرفتار کر لیا جو کہ گاڑی پر پولیس لائٹس لگا کر خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی سرکاری حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس نے نہ صرف گاڑی کو قبضے میں لے لیا بلکہ اس پر نصب پولیس لائٹس بھی ضبط کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button