جہلم میں غیر معیاری اور ناقص اشیائے خودونوش کی فروخت، موذی امراض کے پھیلاؤ کا خدشہ

جہلم: ضلع بھر میں جہاں خود ساختہ مہنگائی نے صارفین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں غیر معیاری اور ناقص اشیائے خودونوش کی فروخت کے باعث پیٹ سمیت دیگر موذی امراض کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشات زور پکڑتے جارہے ہیں۔

مختلف ہوٹلوں اور دیگر کھانے پینے کے مقامات پر حفظان صحت اور صفائی کے انتظامات کی کمی دیکھنے میں آتی ہے ، مضافاتی علاقوں میں قائم بیکریوں میں بیکری مصنوعات پر مدت معیاد درج نہ کئے جانے کے باعث صارفین کو زائد المعیاد اور تازہ اشیاء میں فرق کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والی کھانے پینے کی تیار اشیاء پر بھنبھناتی مکھیوں کے باعث ان کا استعمال وبائی امراض کو دعوت دیتا نظر آتا ہے جبکہ بازاری کھانوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے گھی، تیل اور دیگر مصالحہ جات وغیرہ جانچنے کے لئے بھی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر معیاری ملاوٹ شدہ اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

شہری حلقوں کی جانب سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button