جہلم میں عیدالفطر سے قبل پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ سرچ اینڈ سوپنگ آپریشن

جہلم: عیدالفطر کے قریب بازاروں اور شاہراہوں پر پولیس، ضلعی انتظامیہ، سپیشل برانچ اور سرچ اینڈ سوپنگ ٹیموں نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ سوپنگ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے تمام اہم راستوں اور بازاروں میں سرچ اینڈ سوپنگ کی کارروائی کی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کی جا سکے۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کو بھی الرٹ ڈیوٹی پر معمور کیا گیا تھا۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تاکہ عید کے دنوں میں کسی قسم کی ٹریفک کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کی سہولت، بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button