جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

جہلم: جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں اور مضافاتی علاقوں میں پیشہ ور بھکاری خواتین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ صیام کے دوران سورج طلوع ہوتے ہی بھکاریوں کے جتھے گلیوں، محلوں، بازاروں اور پبلک مقامات پر قابض ہو جاتے ہیں، جس سے خریداری کے لیے آنے والے شہری شدید پریشان ہیں۔

مین بازار، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور ضلع کچہری سمیت دیگر علاقوں میں بھکاریوں کی بھرمار کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاری اڈہ پر بھکاری خواتین مسافروں کو تنگ کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی، فلاحی اور کاروباری تنظیموں کے عمائدین نے اس بڑھتی ہوئی گداگری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکاری خواتین کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button