جہلم میں جی ٹی روڈ پر مزدا ٹرک، وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو افراد زخمی


جہلم میں جی ٹی روڈ پر مزدا ٹرک، وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ جہلم پر سمال انڈسٹری راٹھیاں کے قریب مزدا ٹرک، وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 28 سالہ افضل ولد محمد افضال اور 35 سالہ نوید ولد محمد اقبال زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔



