جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 289 افراد کی چیکنگ

جہلم: جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں کیں۔

پولیس کی جانب سے 14 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 289 افراد کو چیک کیا گیا۔ یہ آپریشنز دہشت گردی کے خطرات اور جرائم کی سرکوبی کے لئے کیے گئے، جبکہ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔

دوران سرچ آپریشنز، شہریوں کی پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کی گئی، جس میں مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی آپریشنز کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سرچ آپریشنز کا مقصد اسلحہ، ناجائز منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو اپنے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button