الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا مفت معائنہ

اسلام آباد: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں اسلام آباد کے سیکٹر G-12، بادیہ رسمت خان، محلہ اعوان نزد اخلاق کریانہ اسٹور میں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے شرکت کی، جن میں آئی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈینٹل اسپیشلسٹ، اور فزیوتھراپسٹ شامل تھے۔ ماہرین نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔
مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن اور شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں ایسے مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو ملک بھر میں فلاحی اور طبی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور عوامی فلاح کے لیے اپنی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔



