دینہ پولیس نے پتنگ فروش کو دھر لیا، پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد

دینہ: تھانہ دینہ کے ایس ایچ او کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث ملزم علیان الطاف کو گرفتار کر لیا۔

دوران کارروائی ملزم کے قبضے سے 30 عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین خصوصاً اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے اس جان لیوا سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی نہ صرف شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ غیر قانونی بھی ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button