جہلم پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو دھر لیا

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم سے 30 بور کا پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



