پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہے، سخت کارروائی ہوگی۔ چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ منگلا

دینہ: پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ غیر قانونی فعل ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی اور اس کی فروخت کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو ان سرگرمیوں سے باز رکھیں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چوہدری اللہ دتہ نے بتایا کہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں تھانہ منگلا کینٹ کے علاقے میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اگر کسی گھر کی چھت سے پتنگ اڑائی گئی یا کوئی شخص پتنگ خریدتا یا بیچتا ہوا پایا گیا، تو ان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ایس ایچ او نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں اور اپنے علاقے کو محفوظ بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button