پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات، نتائج کا اعلان

پنڈدادنخان: بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر کے عہدے کے لیے راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ اور چوہدری سوہندہ خان نے 48 / 48 ووٹ لے کر برابر رہے۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے دلاور خان صدیقی ایڈووکیٹ نے 54 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب ہوئے جبکہ ان کی مدمقابل امیدوار صدف حسین چوہدری ایڈووکیٹ نے 41 ووٹ لیے۔
جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ اخلاق احمد ایڈووکیٹ نے 63 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی۔ ان کے مدمقابل امیدوار شکیل شیراز ایڈووکیٹ نے 33 ووٹ حاصل کیے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر مس وجیہ کنول ایڈووکیٹ نے51 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار خواجہ مسعود الٰہی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
فنانس سیکرٹری کے عہدے پر راجہ محمد عرفان ایڈووکیٹ نے 64 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ غلام دستگیر قادری ایڈووکیٹ نے 32 ووٹ لیے۔
حاجرہ بی بی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ سیکرٹری لائبریرین منتخب ہوئی۔
نو منتخب عہدیداران نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور بار کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



