دینہ میں بچوں کی نشوونما اور تشخیص کے لیے مفت میڈیکل کیمپ 18 اگست کو منعقد ہوگا

دینہ: بچوں کی صحت، نشوونما اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے مفت میڈیکل کیمپ 18 اگست کو دینہ میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں بچوں کا طبی معائنہ اور نشوونما کا جائزہ لیا جائے گا۔
کیمپ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیرِ نگرانی عدیل کلینک نزد الائیڈ بینک/ میزان بینک و مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد ہوگا۔
منتظمین کے مطابق مفت میڈیکل کیمپ میں بچوں کی نشوونما کا جائزہ اور ابتدائی تشخیص کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ والدین کو اپنے بچوں کی صحت سے متعلق ضروری رہنمائی بروقت حاصل ہو سکے۔
کیمپ کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور نشوونما کے حوالے سے کسی بھی تشویش کی صورت میں اس مفت طبی کیمپ سے استفادہ کریں۔ والدین کے لیے ضروری ہے کہ بچوں میں نظر آنے والی علامات کے بارے میں غیر ضروری پریشانی کے بجائے مستند طبی ماہر سے رہنمائی حاصل کریں۔




