دینہ میں خاوند کی وفات کا صدمہ، بیوی بھی چل بسی

دینہ میں خاوند کی وفات کا صدمہ بیوی سے برداشت نہ ہو سکا، بیوی بھی چل بسی۔ میاں بیوی کی میتیں ہسپتال سے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ کے لیے میتیں گھر سے اٹھیں تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نیا محلہ نزد ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق پرنسپل گورنمنٹ ٹھیکریاں سکول 78 سالہ غضنفر ولد سلطان علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ان کی اچانک وفات کا صدمہ ان کی اہلیہ برداشت نہ کر سکیں اور انہیں بھی ہارٹ اٹیک ہوا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

دونوں میاں بیوی کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ میتیں ہسپتال سے گھر پہنچنے پر عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہو گئے۔ سابق پرنسپل غضنفر ایک شفیق، ملنسار اور قابل احترام شخصیت کے حامل تھے اور علاقے میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

مرحوم غضنفر، مختار علی، عبدالستار، حافظ وہاب، حافظ غفار، عبدالجبار اور محمد مختار کے والد تھے۔ دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ رات 8 بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button