جہلم: انتظامیہ کا مہنگائی کے خلاف ایکشن، زائد نرخ وصول کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی، صباء سحر

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں دی گئیں۔ اجلاس کے دوران گزشتہ ہفتے کی کارروائیوں اور قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں اور واضح جگہ پر آویزاں کی جائے۔ شہریوں کو ترغیب دی جائے کہ وہ اشیاء صرف سرکاری نرخوں پر خریدیں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ عوام کو سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سرکاری نرخوں پر اشیاء خریدنے پر اصرار کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button