جہلم میں ناقص مصالحہ جات بنانے والوں کیخلاف آپریشن، 200 کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات تلف

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 200 کلوگرام ناقص اور ملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں ناقص اور ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشین محلہ نمبر 3 میں واقع ایک مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ہلدی پاوڈر کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیجے گئے، جہاں ٹیسٹ کے نتائج میں ملاوٹ ثابت ہو گئی۔
@jhelumupdates جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات بنانے والوں کے خلاف آپریشن، 200 کلوگرام ناقص اور ملاوٹی مصالحہ جات تلف #JhelumUpdates #latestnews #fyp #foryou #foryoupagе #viralvideo #breakingnews #viralvideos #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہلدی پاوڈر میں مضر صحت رنگ کی ملاوٹ پائی گئی، جس کے باعث 200 کلوگرام ہلدی موقع پر ہی تلف کر دی گئی۔ ملاوٹی ہلدی فروخت کرنے پر یونٹ کے مالک کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جہلم شہر میں دیگر مصالحہ جات یونٹس کی بھی چیکنگ جاری ہے اور مختلف سیمپلز لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی جگہ ملاوٹی یا ناقص خوراک کی فروخت کے حوالے سے شکایت کرنا چاہیں تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔



