لاہور ہائی کورٹ کا جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم

جہلم: لاہورہائیکورٹ نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔

ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے ، شیلٹر ہومز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیٹا بسیں اور سافٹ ویئر بنانے اور تمام دار الامان کے داخلی راستے اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے کا حکم دے دیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن اور دیگر نے دار الامان میں بچیوں کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے،خواتین کے حقوق اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کم از کم 2 ماہ میں ایک مرتبہ متعلقہ دار الامان کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button