بچوں کی تعلیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

1
جہلم: مسیحی برادری کے بچوں کی تعلیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب انتہائی خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت فارمل اور ان فارمل ایجوکیشن کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کرسمس تقریب و قائد ڈے کا کیک کاٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرسچن کمیونٹی کے طلباء و طالبات میں کرسمس گفٹس تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر، سماجی شخصیات فرحت کمال ضیا، امجد فاروق ایڈووکیٹ، سید حسن شاہ، ارسلان کھوکھر، دی او ریسکیو 1122انجینئر سعید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
بچوں نے کرسمس کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے۔



