پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا، محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور کوئی نجی یا سرکاری اسکول ونٹر کیمپ نہیں لگا سکے گا۔

محکمہ تعلیم کے افسران کو پابندی کا اطلاق کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ونٹرکیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی جبکہ اسکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button