ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ٹریفک، انچارج آئی ٹی سیل، ایس ایچ اوز اور تھانہ سٹی و تھانہ دینہ کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی پی او آفس کے انچارج برانچز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں تمام سرکلز کے زیر تفتیش مقدمات اور نامکمل چالان زیر بحث لائے گئے۔ پراسیکیوشن سے قریبی رابطے کے ساتھ مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالتوں میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ مقدمات کے چالان مقررہ وقت میں عدالتوں کو موصول ہوں۔ عوام الناس کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لیے زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد نمٹایا جائے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ریکارڈ کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سپروائزری افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تھانوں میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ تمام تھانوں اور سرکل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے اور عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button