عورت کی عفت میں خلل ڈالنے، تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں عورت کی عفت میں خلل ڈالنے، تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے، تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



