دینہ پولیس کی متحارب گروپوں کے خلاف فوری کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے نقص امن کا باعث بننے والے متحارب گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس کو بذریعہ پکار 15 اطلاع موصول ہوئی کہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے متحارب فریق مسلح ہو کر لڑائی اور نقص امن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ نے فوری طور پر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان طاہر، امجد، باسط اور مزمل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم امجد سے رائفل کلاشنکوف اور ملزم باسط علی سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ مسلح جتھوں اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت میں نقص امن کا باعث بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کی کارروائیوں کا مقصد عوام کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button