ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سپیشل بچوں کو دی جانے والی خصوصی تعلیم اور نصاب کا مشاہدہ کرتے ہوئے اساتذہ سے ملاقات کی۔
سکول پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کا عزم ہے۔



