سوہاوہ میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں "عورتوں اور بچوں کے خلاف تشدد اب نہیں” کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم حمزہ کو بروقت رسپانس کرتے ہوئے فوری گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو اکیلے موقع پاکر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



