جہلم میں مدرسے کے امام نے 20 سالہ خاتون ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم میں مدرسے کے امام نے 20 سالہ شادی شدہ خاتون ٹیچر (معلمہ) کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں نجی مدرسہ جامعہ تعلیم النساء کے معلم حافظ عبدالقدوس نے مدرسے میں چھٹی ہونے کے بعد شمس پور چک جمال کی رہائشی مدرسے کی 20 سالہ شادی شدہ خاتون ٹیچر (معلمہ) کو اپنے دفتر میں لے گیا اور دفتر کو اندر سے کنڈی لگا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسےمیں طلباء کو چھٹی ہونے کے بعد معلمہ (ا) گھر جانے کے لئے شوہر کا انتظار کر رہی تھی کہ ملزم عبدالقدوس نے اکیلا دیکھ کر معلمہ کو زبردستی آفس لے گیا اور گھناؤنا کام کیا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معلمہ کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ملزم عبدالقدوس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جلد گرفتار کر لیں گے۔
تھانہ کالا گجراں نے خاتون کی درخواست پر زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



