ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے ایف جی کالج منگلا کینٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

دینہ: ایڈیشنل آ ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع نے ایجو کیشن یونٹ ٹریفک پولیس جہلم کے ہمراہ ایف جی کالج منگلا کینٹ میں آگاہی سیمینا رکا انعقاد کیا۔
آگاہی سیمینار میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، ون ویلنگ، ہیلمٹ کا استعمال اور قیمتی انسانی جانوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرجہلم طارق شفیع نے بتایا کہ طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار تب ادا کرسکتے ہیں اگر وہ قوانین پر عمل کریں گے۔
انہوں نے لائسنس کی اہمیت اور مو ٹر لائسنس کی کمپین بارے آگاہ کیا۔
پرنسپل کالج ہذا محمد شاہد رضا نے جہلم پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کے آگاہی لیکچر کا انعقاد ہونا چاہیے۔



