موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ اسپیڈمیں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔

سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297 اعشاریہ 62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔ 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19 اعشاریہ 59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15 اعشاریہ 52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297 اعشاریہ 57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ چوتھے نمبر پر چلی 265 اعشاریہ 62 میگا بِٹس فی سیکنڈ، پانچویں نمبر پر امریکا 242 اعشاریہ 27 میگا بِٹس فی سیکنڈ، چھٹے پر تھائی لینڈ 232 اعشاریہ 15 میگا بِٹس فی سیکنڈ، ساتویں نمبر پر فرانس 223 اعشاریہ 72 میگا بِٹس فی سیکنڈ، آٹھویں پر ڈنمارک 219 اعشاریہ 23 Mbps، 9ویں پر آئس لینڈ 213 اعشاریہ 98 میگا بِٹس فی سیکنڈ اور 10ویں نمبر پر اسرائیل ہے جہاں اوسط رفتار 206 اعشاریہ 42 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈ والے ممالک
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ Mbps میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ MBPS میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ 10 ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے:

تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398 اعشاریہ 51 Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر 344 اعشاریہ 34 Mbps، تیسرے پر کویت 239 اعشاریہ 83 Mbps، چوتھے پر جنوبی کوریا 141 اعشاریہ 23 Mbps، پانچویں پر نیدرلینڈز 133 اعشاریہ 44 Mbps، چھٹے پر ڈین مارک 130 اعشاریہ 05 Mbps، 7ویں پر ناروے 128 اعشاریہ 77 Mbps، 8ویں پر سعودی عرب 122 اعشاریہ 28 Mbps، 9ویں پر بلغاریا 117 اعشاریہ 64 Mbps اور 10ویں نمبر پر موجود لگسمبرگ میں اوسط سپیڈ 114 اعشاریہ 42 Mbps ہے۔

واضح رہے انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ ظاہر کرتی ہے کہ ڈیٹا کی زیادہ سے زیادہ مقدار جو کنکشن پر منتقل کی جاسکتی ہے۔ اس میں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کی رفتار دونوں شامل ہوتی ہیں۔ یہ Kbps، Mbps یا Gbps میں ماپی جاتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ سپیڈ وہ رفتار ہوتی ہے جس سے ڈیٹا انٹرنیٹ سے ڈیوائس میں منتقل ہوتا ہے۔یہ میگا بائٹس فی سیکنڈ (MBps) یا GBps میں ماپی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button