جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

جہلم اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ گئی ہے جب کہ مرکز ضلع گجرات کے علاقہ مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔



