جہلم کی تحصیل سوہاوہ اور دینہ میں تیتر کے شکار کا آغاز ہو گیا

جہلم کی تحصیل سوہاوہ اور دینہ کو آج سے تیتر کے شکار کیلئے کھول دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا مگر جہلم کی دو تحصیلوں میں شکار کھیلنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
یکم دسمبر 2024 ء سے شروع ہونے والے تیتر کے شکار کے سیزن میں ایک جانب توضلع جہلم کی دو تحصیلوں دینہ اور سوہاوہ کو کھولا گیا ہے جہاں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جن شکاریوں کو شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ قواعد وضوابط کے تحت صرف اتوار کے روز شکار کرنے کی اجازت ہوگی۔
تحصیل دینہ اور سوہاوہ شکار کیلئے کھلا ہونے کے باوجودجنگلی حیات کے حوالے سے اہم مقامات پر تیتر سمیت ہر قسم کاشکار کھیلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان میں ہرقسم کے شکار پر پابندی برقرار رہے گی اور شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔



