ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریض مفت ادویات سے محروم ہیں، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال میں ادویات کی قلت سے غریب آدمی وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان “مفت دو اسب کیلئے“ سے محروم ہے۔ ہسپتال میں شعبہ اوپی ڈی میں ڈاکٹر تو موجود ہیں لیکن ہسپتال میں ادویات کا موجود نہ ہونا افسوسناک امر ہے۔
جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے سب سے بڑے ضلع صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔ دور دراز سے سفر کر کے آنیوالے مریض بغیر دوا، نامکمل ڈاکٹری نسخہ لیکر چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہسپتال میں پینا ڈول، کھانسی کا سیرپ ، دل کے ڈاکٹر کی ادویات اور دیگر امراض کی ادویات تک میسر نہیں ہیں، ایک طرف فیلڈ ہسپتال ہیلتھ میلے کا انعقاد تو دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں عام ادویات موجود نہ ہے۔
خلیل کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ ہے کہ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں ادویات کی کمی کوپور کیاجائے تا کہ عام آدمی حکومت کے مفت دو اسب کیلئے سے استفادہ حاصل کر سکیں۔



