ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کا تجاوزات اور رکشہ ڈرائیورز کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے، تجاوزات ختم کروا دی

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے میونسپل کمیٹی جہلم کے عملہ کے ہمراہ ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، تحصیل روڈ، مین بازار اور اہلحدیث چوک میں تجاوزات اور رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کروا کر موقع پر جرمانے کیے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف اسی طرح روزانہ آ پریشن کیا جائے گا تاکہ شہر کے بازار اور روڈ کو کلیئر رکھا جائے۔

آ پریشن کے دوران تاجر برادری اور عوام الناس موقع پر آ گئے اور اس عمل کو سراہتے ہوئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button