ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس کا گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، سکولوں میں صفائی کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شاباش، دونوں سکولوں کی ہیڈ مسٹریس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے صبح سویرے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے دونوں سکولوں میں بنیادی سہولیات، تعلیمی سرگرمیوں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم نے مختلف کلاسز کا جائزہ لیا۔
دونوں سکولوں میں بہترین بنیادی سہولیات اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈی سی جہلم نے دونوں سکولوں کی ہیڈ مسٹریس اور انتظامیہ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ دونوں ہیڈ مسٹریس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے۔



