جہلم میں بیوٹی پارلرز والوں نے بھی میک اپ کے ریٹس بڑھا دئیے

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی نے ہر چیز کوآگ لگارکھی ہے وہیں پر بیوٹی پارلرزوالوں نے جہاں نے بھی مختلف میک اپ کے ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔

دلہن کی تیاری کے رئیس جو قبل ازیں 15 سے 20 ہزار روپے لئے جارہے تھے جبکہ دیگر میک اپ کے ریٹس 1000 روپے سے 2500 روپے تک وصول کیے جاتےتھے ان کے ریٹس بھی آسمان کو چھو سمان کو چھونے لگے ہیں۔

اب دولہن کی تیاری کے ریٹ میں 10 سے 15 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر میک اپ کیلئے بھی نرخوں میں 1000 سے 1500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بیوٹی پارلرز مالکان کا کہنا ہے کہ میک اپ کاسامان مہنگا ہونے کی وجہ سے ریٹ بڑھے ہیں جبکہ برانڈ ڈاشیاء کی قیمتیں نا قابل برداشت حد تک مہنگی ہو چکی ہیں، مجبوراً ہمیں بھی مہنگائی کے حساب سے نرخوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button