نئی سڑکوں کی تعمیر کے کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: نئی سڑکوں کی تعمیر کے کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے یہ بات محمدی چوک تا کالا گوجراں روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہائی وے افسران سے کہی۔ انہوں نے سڑک پر میٹریل کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سڑک کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔



