فواد چوہدری کے بھائی ‏فیصل چوہدری تحریک انصاف لیگل ٹیم سے فارغ

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو پارٹی کی لیگل ٹیم سے فارغ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران فیصل چوہدری نے بانی چیئرمین کو ڈی چوک احتجاج سے متعلق بریف کیا تھا۔

فیصل چوہدی نے آگاہ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل عمران خان کو 5 رکنی وفد نے بریف کیا تھا کہ ڈی چوک میں ہزاروں کارکناں جمع ہوئے۔

عمران خان کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ڈی چوک میں فوج اور کارکن آمنے سامنے آگئے تھے جس کی وجہ سے احتجاج موخر کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button