علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کیے بغیر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنا کسی صورت ممکن نہیں، مقررین

جہلم: علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کیے بغیر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنا کسی صورت ممکن نہیں، ہم اپنی تاریخ و ثقافت کو ایسا بنائیں کہ آنے والی نسلیں فخر کر سکیں۔ اقبال نے سوئی ہوئی مسلم قوم اور امت کو اپنے پیغام سے بیدار کیا، ہم پر فرض ہے کہ اپنی تاریخ کو محفوظ کرکے دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھائیں۔
ان خیالات کا اظہار ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے تحت تقریب اقبال پر الفلاح سنٹر میں منعقدہ "تاریخی نوادرات کی نمائیش ” کے موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور ملک، اختر صدیقی، پروفیسر اعظم، عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان نے کیا۔ اس منفرد نمائش میں علامہ اقبال کی تصنیفات، تصاویر، ڈاک ٹکٹ، یادگاری سکے، کرنسی نوٹ، سول و آرمی میڈل اور دیگر نوادرات ڈسپلےکیے گئے تھے جسے شرکاء بالخصوص طلباء و طالبات نے انہماک سے دیکھا۔
نمایاں کارکردگی پر تصور حسین، میاں نوید (دینہ )، اکرام حسین (روہتاس)، عامر شہزاد (میرپور)، حلیم اسحاق، شکیل احمد، طہٰ منصور، ملک اسلم، قاری حماد احمد، محسن عباس (کراچی)، ملک یوسف، عامر صدیقی (گجرات)، انعام اللہ (راولپنڈی)، شکیل کیانی (راولپنڈی) اور بلال حسین کو ڈاکٹر عبدالشکور ملک کو ایوارڈ دیے گئے۔



