ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسسٹنٹ کمشنر اور سی او میونسپل کمیٹی کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ مانیٹرنگ کے لیے کیمرے بھی نصب کروائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس میں قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے سلاٹر ہاؤس میں کیمرے نصب کروائے جائیں گے، مردہ بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button